پشاور: این اے 8 باجوڑ سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ریحان زیب خان بدھ کے روز صدیق آباد پھاٹک بازار کے علاقے میں اپنی انتخابی مہم کے دوران نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے مرحوم اس وقت وہ اپنی ذاتی گاڑی میں سوار تھے ضلعی پولیس افسراورایس ایچ او راشد خان نے پی ٹی آئی رہنما کے قتل کی خبر کی تصدیق کی۔ اس واقعہ کے بعد الیکشن کمشن نے ان حلقوں میں انتخابی عمل ختم کردیا ہے ، ریحان زیب خان این اے 8 باجوڑ، پی کے 22 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے تھے