انتخابات پرمبصرین اورسیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے خدشات،پاکستان کی صفائیاں

0
189

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے انتخابات سے متعلق عالمی برادری کے خدشات مسترد کردیا ہے پاکستان میں عام انتخابات پر امریکا، برطانیہ، اقوام متحدہ کے ردعمل پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے عام انتخابات پرامن اور کامیابی کے ساتھ منعقد کیے۔ عام انتخابات سے متعلق بعض ممالک اور تنظیموں کے بیانات کو دیکھا ہے، انتخابی مشق نے ظاہر کیا ہے کہ بہت سے مبصرین کے خدشات غلط ہیں۔ انٹرنیٹ کی بندش ملک بھر میں نہیں تھی، پولنگ کے دن دہشتگردی سے بچنے کے لیے صرف موبائل سروس کو معطل رکھا، غیرملکی اسپانسر شدہ دہشت گردی کے نتیجے میں سنگین سیکیورٹی خطرات سے نمٹا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بیانات لاکھوں پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کے آزادانہ استعمال کو تسلیم نہیں کر رہے، بیانات ناقابل تردید حقیقت کو نظر انداز کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بعض بیانات انتخابی عمل کی پیچیدگی کو مدنظر نہیں رکھتے، بیانات لاکھوں پاکستان کے ووٹ کے حق کے آزادانہ اور پرجوش استعمال کو تسلیم نہیں کر رہے۔ مستحکم جمہوری معاشرے کی تعمیر کے عزم کے تحت انتخابات کا انعقاد کیا،پاکستان ایک متحرک جمہوری نظام کی تعمیر کے لیے کام جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں انتخابی عمل میں مداخلت کے الزامات پر تشویش کا اظہار کیا۔برطانوی وزیر خارجہ نے بھی انتخابات میں شفافیت سے متعلق تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ افسوس ہے تمام جماعتوں کو باضابطہ طور پر حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی۔سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کی جانب سے بھی پاکستان میں عام انتخابات کے روز موبائل سروسز کی معطلی اور پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کیا گیا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا