عمران خان کی اتوار کو پرامن احتجا ج کی کال،مرکز،پنجاب اورخیبرمیں حکومتیں سازی کا اعلان

0
359

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف نے اتوار کے روز پرامن احتجاج کی کال دی ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمیر نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے میری اور سلمان صفدر کی ملاقات ہوئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے پوری قوم کو مبارک باد دی ہے، انہوں نے کہا معیشت زمین بوس ہوچکی ہے اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، عوام نے اپنا فیصلہ سنایا ہے، اب تمام ادارے ملک کے لئے سوچیں اداروں کو عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے مکس اچار حکومت سے مسائل حل نہیں ہوں گے

پچاس سیٹوں پرکوئی کیسے حکومت بنانے کا اعلان کرسکتا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی مرکز، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومت بنائے گی، قوم کے مینڈیٹ کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے نہیں ہونا چاہیے، جن حلقوں میں دھاندلی ہوئی ہے وہاں کے عوام آج اتوار کی دوپہر نکلیں پرامن احتجاج کریں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ نوازشریف کا ٹریک ریکارڈ ہے ہر بار ملک کو ڈیفالٹ کر کے گئے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کسی دن نہیں کہا کہ تھک گیا ہوں یا مجھے جیل سے نکالیں، ہم سمجھتے ہیں یہ مقدے ختم ہونے چاہئیں سارے بے بنیاد کیسز ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا