عوام زندہ باد، میوزکل چئیرمیں ساتھ نہیں،محمودخان اچکزئی کا نوازشریف کوپیغام

0
124

کوئٹہ : پختونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے نواز شریف اورمولانا فضل الرحمان کو اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے پیغام دیا ہے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اس میوزکل چئیر کا حصہ نہیں بنے گی۔ لہذا ن لیگ کی متوقع حکومت میں شامل ہونے سے معذرت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے دوست سے معذرت خواہ ہوں۔ میں نے پی ڈی ایم کے سٹیج پر ہر تقریر میں کہا تھا کہ اس تحریک کو عمران دشمنی کی طرف نہ لے جایا جائے۔ ہمارا مسئلہ عمران خان نہیں ہے۔

محمودخان اچکزئی نے کہا کہ سسٹم کے بارے میں ہمارا موقف آج بھی وہی ہے جو روز اول سے تھا۔ہمیں یہ دھمکیاں دی جارہی ہے کہ ہم سے بات کرلو 3، 4 سیٹیں دے دینگے، ورنہ فلاں فلاں امیدوار کو دے دینگے ۔ہمیں آپ سے کوئی سیٹ نہیں چاہیے۔ جس کو جو سیٹ دینی ہے دے دو۔ ہم زندہ رہے تو اس جبر کو ایک دن ختم کر کے رہینگے۔میں پاکستان کی عوام کو زندہ باد کہتا ہوں جنہوں نے الیکشن کے دن ووٹ آزاد امیدواروں (ایک پارٹی کے) کے حق میں کاسٹ کرکے ان بلاوں کا سارا ڈرامہ ناکام بنایا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا