راولپنڈی : نامعلوم موٹر سائیکل سوارافراد نے گھر کے قریب ٹریفک کے ریڈ سگنل پر گاڑی میں رکے ہوئے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔راولپنڈی پولیس کے مطابق چوہدری عدنان پر نامعلوم افراد نے ان کے گھر کے پاس فائرنگ کی جس کے باعث وہ چوہدری عدنان جان کی بازی ہار گئے ۔ مقتول کے چہرے پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔
چوہدری عدنان پر پولیس لائنز کے پاس قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا، ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق مقتول چوہدری عدنان نے انتخابات 2024 میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے این اے 57 راولپنڈی اور پی پی 19 سے الیکشن لڑا تھا، انہیں این اے 57 سے 1820 جبکہ پی پی 19 سے 2972 ووٹ ملے تھے۔چوہدری عدنان 2018 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔