Sunday, January 5, 2025
Google search engine

مقبول خبریں

سعودی عرب،سزائے موت کےبھارتی قیدی کوبچانے کیلئے کیرالہ میں 34 کروڑ روپے جمع

جدہ : سعودی عرب میں سزائے موت پانے والے بھارتی شہری عبدالرحیم کو کیرالہ کی سب سے بڑی کراؤڈ فنڈنگ مہم کے دوران 34 کروڑ روپے جمع کرکے سے بچا لیا گیا ہے کوزی کوڈ سے تعلق رکھنے والا عبدالرحیم ایک نوجوان لڑکے کے قتل کے الزام میں گزشتہ 18 سال سے جیل میں سزا کاٹ رہا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی بھارتی ریاست کیرالہ میں ملیالی باشندوں نے ہمدردی اور یکجہتی کے جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے سعودی عرب میں سزائے موت پانے والے ایک شخص کو بچانے کے لیے 34 کروڑ روپے جمع کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

بھارتی میڈیا کی متعدد رپورٹس کے مطابق کوزی کوڈ سے تعلق رکھنے والے عبدالرحیم کو 2006 میں ایک معذور لڑکے کے قتل کے جرم میں 2018 میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ لیکن ان نیک سامریوں کی بدولت رحیم اب آزاد انہ طور پر چل سکیں گے۔ رحیم، جو لڑکے کی فیملی کے ساتھ ڈرائیور کے طور پر کام کر رہا تھا، پچھلے 18 سالوں سے جیل میں سزا کاٹ رہا تھا۔ 2023 میں لڑکے کے گھر والوں نے خون کی رقم قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔ سوشل میڈیا پر ایک مہم شروع کی گئی تھی اور این آر آئیز اور تاجروں سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے رقم جمع کرنے میں مدد کی تھی۔