Wednesday, December 18, 2024
Google search engine

مقبول خبریں

مریم نواز نے پنجاب سکالر شپ پروگرام کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے پنجاب ہونہار میرٹ سکالر شپ پروگرام کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا ،وزیراعلیٰ پنجاب نے ہونہار سکالر شپ کی تعداد 4 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کرنے کی ہدایت کر دی، سرکاری اور 8 نجی جامعات سے بی ایس کرنے والے طلبہ کی 100 فیصد فیس سکالرشپ سے ادا ہوں گی۔جہلم، وہاڑی اور بہاولنگر میں نئی یونیورسٹیوں کے فوری قیام کی منظوری بھی دی گئی ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لیپ ٹاپ سکیم کے فوری اجرا کے لئے ہدایات جاری کر دیں،

اسی طرح طلبہ کی کم تعداد والے کالجز میں نئے ڈسپلن متعارف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جاب مارکیٹ کی ضروریات سے منسلک ڈسپلن متعارف کرائے جائیں گے۔ڈویژنل ڈائریکٹرز اور پرنسپل کی تعیناتی کے لیے آن لائن پورٹل سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک کارسے دوردراز علاقوں کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع ملیں گے،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب  کی زیرصدارت اجلاس میں سرکاری کالجز میں نئی بسوں کی فراہمی کا پلان پیش کیا گیا ، پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت یونیورسٹیوں کے قیام کی سفارشات کاجائزہ لیاگیا ۔اجلاس میں نجی یونیورسٹیو ں کے امور کاجائزہ لینے کیلئے اعلی سطح کی وزارت کمیٹی قائم کرنے کافیصلہ کیاگیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ دور دراز علاقوں کے طلبہ کیلئے کالجز میں مفت ایم ڈی کیٹ او رای کیٹ کلاسز کا دائرہ کار بتدریج بڑھایاجائے اور ہائرایجوکیشن کے فروغ کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کو سہولیات دی جائیں۔مریم نواز نے کہا کہ ہائرایجوکیشن میں پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک کارسے دوردراز علاقوں کے نوجوانوں کو اعلی تعلیم کے مواقع ملیں گے