وفاقی حکومت کا کسان ٹی وی چینل شروع کرنے کا اعلان

0
202
سیلاب کی تباہ کاریاں
سیلاب کی تباہ کاریاں

 وزیراعظم کی کوآرڈینیٹربرائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کسان ٹی وی چینل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کسان ٹی وی چینل شروع کیا جائے گا،

کسانوں کو موسمی صورتحال اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے بارے میں بتایا جائے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ احتیاطی تدابیراور پائیدار طریقوں کو فروغ دیا جائے گا، کسان چینل کے لیے پی ٹی وی کے ساتھ باہمی اشتراک کیا جائے گا، صوبائی سطح پر مقامی پی ٹی وی اسٹیشنز کے ذریعے پروگرامز نشر کیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ چینل کے ذریعے خواتین کو زیادہ سے زیادہ با اختیار بنانے پر توجہ دی جائے گی، چینل کو کامیاب بنانے کے لیے پی ٹی وی سے رہنمائی لی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا