پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا،ایف اے ٹی ایف

0
532

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایف اے ٹی ایف کے مطابق پاکستان 2018 سے گرے لسٹ میں تھا، منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اہم اجلاس سنگاپور میں ٹی راجہ کمار کی زیر صدارت ہوا۔ فیٹف کے صدر ٹی راجہ کمار نے کہا کہ پاکستان کو اینٹی منی لانڈرنگ اورٹیررفنانسنگ قانون پرمزید عمل درآمد کی ضرورت ہے
فیٹف اجلاس میں ایکشن پلان پر عملدرآمد بارے پیش کی جانے والی رپورٹس اور فیٹف ٹیم کے دورہ پاکستان کی رپورٹ پیش کی گئیں، رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد انہیں تسلی بخش قرار دیا گیا اور پاکستان کا نام گرے لسٹ سے ہٹانے کی منظوری دی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا