بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حاملہ ہونے سے متعلق خبروں پر شوہر اور اداکار وکی کوشل کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل 9 دسمبر 2021 کو راجستھان میں ایک شاہانہ تقریب کے دوران رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ۔
شادی کے کچھ عرصے بعد ہی اداکارہ کے حاملہ ہونے کے حوالے سے افواہیں شروع ہوئی تاہم اس وقت بھی اداکارہ یا وکی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا تو یہ افواہیں دم توڑ گئی تھیں۔
تاہم اب ایک بار پھر کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبریں بھارتی میڈیا کی زینت بنیں ہیں۔
گزشتہ دنوں مکیش امبانی کے بیٹے آننت اور رادھیکا کی پری ویڈنگ تقریبات میں وکی کوشل نے کترینہ کے بغیر ہی شرکت کی ، اس موقع پر میڈیا والوں نے اداکار سے سوال بھی کیا تھا کہ کترینہ کیوں شریک نہیں ہوئیں جس پر وکی نے کہا تھاکہ وہ اس وقت ممبئی سے باہر ہیں۔
وکی کے اس جواب سے میڈیا اور ان کے فینز مطمئن نہیں ہوئے، ان کا خیال تھا کہ جوڑے کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے جس کی وجہ سے کترینہ کسی تقریبات میں نظر نہیں آرہیں۔




