پیرس اولمپکس کے لیے پاکستانی ایتھلیٹس کا پہلا دستہ جمعہ کو روانہ ہوگا

0
307

تیراکی کی ٹیم میں جہاں آرا اور جیولین تھرو میں حصہ لینے والے اتھلیٹ ارشد ندیم افتتاحی تقریب میں قومی دستے کی قیادت کریں گے۔فرانس کے شہر پیرس میں شروع ہونے والی اولمپک گیمز کے لیے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے گزشتہ ہفتے 18 رکنی دستے کا اعلان کیا تھا۔

پاکستانی دستے میں 7 اتھلیٹس اور 11 آفیشلز شامل ہیں۔ پاکستانی کھلاڑی شوٹنگ، سوئمنگ اور اتھلیٹکس میں حصہ لیں گے۔ محمد شفیق چیف ڈی مشن، جاوید لودھی ڈپٹی چیف ڈی مشن اور زینب شوکت ایڈمن آفیشل ہوں گی۔

پیرس اولپمکس میں پاکستان کا 18 رکنی دستہ ملک کی نمائندگی کرے گا جس کا پہلا گروپ آج (جمعہ کو) فرانس روانہ ہوگا۔

پیرس کے لیے روانہ ہونے والے پہلے گروپ میں 3 شوٹرز اور 2 آفیشلز شامل ہیں۔ پاکستان کی شوٹنگ ٹیم میں کشمالہ طلعت، غلام مصطفیٰ بشیر اور گلفام جوزف شامل ہیں۔

تیراکی کی ٹیم میں جہاں آرا اور جیولین تھرو میں حصہ لینے والے اتھلیٹ ارشد ندیم افتتاحی تقریب میں قومی دستے کی قیادت کریں گے۔

واضح رہے کہ 26 جولائی سے فرانس کے شہر پیرس میں شروع ہونے والی اولمپک گیمز کے لیے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے گزشتہ ہفتے 18 رکنی دستے کا اعلان کیا تھا۔

پاکستانی دستے میں 7 اتھلیٹس اور 11 آفیشلز شامل ہیں۔ پاکستانی کھلاڑی شوٹنگ، سوئمنگ اور اتھلیٹکس میں حصہ لیں گے۔ محمد شفیق چیف ڈی مشن، جاوید لودھی ڈپٹی چیف ڈی مشن اور زینب شوکت ایڈمن آفیشل ہوں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا