کراچی میں شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ کرنے پر نیپرا نے کے الیکٹرک حکام کو ہدایات جاری کی ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق نیپرا اتھارٹی نے کے الیکٹرک حکام کو رات کے وقت لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی سختی سے ہدا یت کی ہے۔
ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں کے الیکٹرک کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
کے الیکٹرک کو ہدایت کی گئی ہے کہ لوڈ شیڈنگ ایک گھنٹے سے زیادہ نہ کی جائے، نیپرا اتھارٹی نے کے الیکٹرک کو 7 دن میں رپورٹ جمع کروانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں کے الیکٹرک کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔