محمد عامر کا نیا کارنامہ، ایک ساتھ تین لیگز میں شرکت

0
196

ٹی20 ورلڈکپ کے فوری بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی20 بلاسٹ میں ڈربی شائر فالکنز کیلئے 5 پانچ میچز کھیلے، پھر انگلینڈ میں دی ہنڈریڈ کیلئے برمنگھم فینکس کی نمائندگی کی۔

اسکے امریکا کی میجر لیگ میں بھی محمد عامر نے ایک میچ کھیل ڈالا، جس میں انہوں نے محض دو اوورز کروائے۔
دی ہنڈریڈ میں ایک میچ کے معاہدے کو مکمل کرنے کے بعد عامر نے وینکوور نائٹس میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے گلوبل ٹی20 لیگ کیلئے کینیڈا میں موجود ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد رضوان، بابراعظم سمیت دیگر کرکٹرز کو گلوبل ٹی20 لیگ کیلئے این او سی دینے سے انکار کردیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ کھلاڑیوں کے ورک مینجمنٹ کو دیکھتے ہوئے انہیں محدود لیگز میں شرکت کی اجازت دے گا تاہم ابھی تک مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

بعدازاں پی سی بی نے 2024-25 کے مصروف شیڈول کے دیکھتے ہوئے سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعد تینوں کرکٹرز کو این او سی دینے سے انکار کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا