وزیرستان میں کارروائی، 12دہشتگرد ہلاک، 6 فوجی شہید

0
180

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) وزیرستان میں 19 اور 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران 12 خوارج ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 19 ستمبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں پاکستان افغانستان سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے والے 7 دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حمل کا سیکیورٹی فورسز کو علم ہوا جس پر دہشت گردوں کو گھیرےمیں لے لیا.
سیکیورٹی فورسز سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تمام 7 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا جن کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔سیکیورٹی فورسز نے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا تاہم، شدید فائرنگ کے دوران ملک کے 6 بہادر سپوتوں نے جرات و بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا۔علاقے میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کر رہی ہیں.

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا