پشاور : شمالی وزیرستان میں پبلک لمیٹڈ کمپنی ماڑی پیٹرولیم کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجہ میں 14 سواروں میں سے 6 جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے تھے ۔کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ چارٹرڈ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر میں تین غیر ملکی پائلٹ تھے۔عہدیدار کے مطابق یہ واقعہ آئل فیلڈ کے قریب تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا اور اس کا سیکیورٹی صورتحال سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
چارٹرڈ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر میں تین غیر ملکی پائلٹ موجود تھے
ترجمان نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ شیوا وزیرستان بلاک میں ذاتی نقل و مل فراہم کر رہا تھا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے اور پاک فوج اور دیگر کی جا امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تینوں پائلٹس کا تعلق روس سے ہے
اس کا سیکیورٹی صورتحال سے کوئی لینا دینا نہیں ہے
پاکستان میں ہیلی کاپٹر حادثات کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں بلوچستان کے علاقے گوادر میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں پاک بحریہ کے دو افسران اور ایک فوجی شہید ہو گئے تھے۔ حادثہ ٹریننگ کے دوران فنی خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں پاک بحریہ کے 2 افسران اور ایک ملاح شہید ہوگئے،واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔






