خیبرپختونخوا میں سیلاب سے تباہی، 6 گھنٹوں میں 145 جاں بحق

0
136

اسلام آباد: خیبر پختونخوا میں گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 145 افراد جاں بحق اور 137 زخمی ہو گئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں 6 گھنٹوں کے دوران 151 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں 124 مرد، 16 خواتین اور 11 بچے شامل ہیں۔ زخمیوں میں 107 مرد، 20 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور سیلاب سے 344 افراد جاں بحق اور 148 زخمی ہوئے۔

گلگت بلتستان میں 4 افراد جاں بحق اور 17 زخمی، جبکہ آزاد کشمیر میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شمالی علاقہ جات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے، سیاح آئندہ 5 سے 6 دن ان علاقوں کا سفر نہ کریں۔

پاک فوج متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے، ہیلی کاپٹرز کے ذریعے راشن اور ضروری سامان پہنچایا جا رہا ہے، اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا میں 74 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں 11 مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

متاثرہ اضلاع میں سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام شامل ہیں۔

حکومت نے متاثرہ علاقوں کے لیے 50 کروڑ روپے امداد جاری کر دی ہے، جن میں بونیر کے لیے 15 کروڑ، اور باجوڑ، بٹگرام، مانسہرہ کے لیے 10، 10 کروڑ شامل ہیں، جبکہ سوات کے لیے 5 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا