پاکستان میں سیلابی تباہی، عالمی رہنماؤں کا اظہار افسوس

0
164

اسلام آباد: پاکستان میں حالیہ بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر عالمی رہنماؤں نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے نام خط میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی وزیراعظم پاکستان اور عوام سے تعزیت کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور انسانی و امدادی معاونت کے لیے تیار ہے۔

ادھر سعودی وزارتِ خارجہ نے بھی ایک بیان میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ سعودی عرب نے کہا کہ وہ اس کڑے وقت میں پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا