وفاقی کابینہ کا پختونخوا کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنےکا اعلان

0
300

وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ عوام کی مدد کے لیے وفاقی ادارے مزید متحرک ہوں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں وفاقی اور صوبائی حکومت کی تفریق نہیں ہونی چاہیے، متاثرہ عوام کی فوری مدد اور بحالی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ این ایچ اے شاہراہوں کی بحالی میں صوبائی و قومی شاہراہوں میں فرق نہ کرے اور متاثرین تک امداد پہنچانے کے لیے راستے کھولنا اولین ترجیح ہو۔ وزیر اعظم نے وزارت خزانہ کو این ڈی ایم اے کو وسائل فراہم کرنے اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو متحرک کرنے کی ہدایت بھی دی۔

وفاقی حکومت نے تمام وزرا کو 24 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے اور امدادی کاموں کی براہ راست نگرانی کرنے کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ مون سون بارشوں میں اب تک 660 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں سے 392 اموات خیبر پختونخوا میں رپورٹ ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 164، سندھ میں 29، بلوچستان میں 20، گلگت بلتستان میں 32، آزاد کشمیر میں 15 اور اسلام آباد میں 8 اموات ہوئیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا