پیوٹن کی نریندرمودی سے ٹیلیفونک گفتگو

0
200

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔کریملن کے مطابق صدر پیوٹن نے بھارتی وزیراعظم کو گزشتہ ہفتے امریکی صدر ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات سے متعلق بتایا۔دوران گفتگو دونوں رہنمائوں نے یوکرین تنازع کے دیرپا حل کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

ولادیمیر پیوٹن اور نریندر مودی نے اس دوران یوکرین تنازع پر فریقین کے درمیان بات چیت جاری رہنے پر اتفاق کیا اور دیگر عالمی مسائل پر گفتگو کی۔صدر پیوٹن نے وزیراعظم نریندر مودی سے بھارت میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس بھی کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا