خیبرپختونخوا: ونٹر زون میں کالجز اور یونیورسٹیز 19 تا 25 اگست بند رکھنے کا اعلان

0
293

پشاور: خیبرپختونخوا کے محکمۂ ہائیر ایجوکیشن نے ونٹر زون میں کالجز اور یونیورسٹیز کو 19 سے 25 اگست تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام طلبہ، اساتذہ اور اسٹاف کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق تعلیمی ادارے تدریسی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے آن لائن کلاسز کا انتظام کر سکتے ہیں۔ وزیر ہائیر ایجوکیشن مینا خان آفریدی نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں طلبہ کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ریلیف منصوبہ بندی کی گئی ہے اور سیلاب کی وجہ سے تعلیم میں رکاوٹ نہیں آنے دی جائے گی۔

دوسری جانب ضلع مالاکنڈ میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے آج سے ایک ہفتے کے لیے بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ سوات کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے سکول 25 اگست تک بند رہیں گے۔ یہ فیصلے بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا