اسلام آباد اور 5 اضلاع میں غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

0
170

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی سمیت اٹک، مری اور ہری پور کو سیف زون بنانے کے لیے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا ڈیٹا مرتب کرنے، موبائل سم جاری کرنے پر پابندی لگانے اور جائیداد کی خرید و فروخت کے لیے سٹامپ پیپرز کی فروخت محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں کہا گیا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی مستقبل میں آبادکاری روکنے کے لیے جامع پلان تشکیل دیا جائے اور ان کا مکمل ڈیٹا تیار کیا جائے، جس میں رہائش، پتہ اور دیگر تفصیلات شامل ہوں۔

اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، مری اور ہری پور کے ڈپٹی کمشنرز کو اس خصوصی ٹاسک کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ایف آئی اے اور نادرا کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ بھی عمل میں آئے گی، اور گھروں یا ہوٹلوں میں رجسٹر نہ ہونے والے غیر ملکی کرایہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

غیر ملکی افراد صرف ویلڈ ویزے (اجازت نامہ) کے ساتھ رہائش اختیار کر سکیں گے، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا