کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 57 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 6 ہزار 241 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے کے بعد 3345 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔






