غزہ پر قبضے کے لئے60ہزار اسرائیلی ریزروفوجی طلب

0
110

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ سٹی پر قبضے کی تیاری کے لیے 60 ہزار نئے ریزرو فوجیوں کو طلبی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ علاوہ ازیں مزید 20 ہزار ریزرو اہلکاروں کی سروس میں توسیع کے نوٹس بھی جاری ہوں گے۔ فوج نے کہا کہ یہ اقدام جنگی ضروریات اور افرادی قوت کی مشاورت کے بعد وزیر دفاع کی منظوری سے کیا گیا ہے۔

غزہ میں حملے اور رہائشی عمارتوں کی تباہی

عرب میڈیا کے مطابق غزہ سٹی اور جبالیا کے مضافات میں اسرائیلی فوج نے دوبارہ حملے شروع کر دیے ہیں۔ مقامی صحافیوں کا کہنا ہے کہ شہر کی سیکڑوں رہائشی عمارتیں منظم طور پر تباہ کی گئی ہیں تاکہ علاقے ویران اور ناقابل رہائش بن جائیں۔

قبضے کا منصوبہ اور فلسطینیوں کا انخلا

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے غزہ سٹی قبضے کے منصوبے میں 2 ہفتوں کے دوران فلسطینیوں کا وسیع پیمانے پر جبری انخلا شامل ہے۔ ابتدائی فوجی آپریشن کے بعد شہر میں بتدریج داخل ہوکر مکمل قبضہ کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا