غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلاب، متعدد دیہات متاثر

0
240

گلگت بلتستان: ضلع غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس سے متعدد دیہات زیر آب آگئے اور شدید مالی نقصان ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گلگت شندور روڈ مکمل بند ہوگئی جبکہ راؤشن گاؤں کی آبادی محصور ہوگئی۔ دریائے غذر کا بہاؤ رکنے سے مزید نقصانات کا خدشہ ہے۔

وزیر داخلہ جی بی شمس لون نے کہا کہ بعض لوگ پھنس گئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹر روانہ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق 50 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا جاچکا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غذر نے بتایا کہ بروقت اطلاع دینے سے جانی نقصان نہیں ہوا لیکن مزید آبادیاں سیلابی پانی کے کٹاؤ کی زد میں ہیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا