وسیم اکرم نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ عمران خان کی قیادت اور محنت کو دیا

0
137

پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم، جنہیں سوئنگ کے سلطان کے طور پر جانا جاتا ہے، نے اپنی کامیابیوں کا سہرا سابق کپتان عمران خان کے سر سجادیا۔ ایک انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ عمران خان بلاشبہ سب سے بہترین کپتان تھے، جن کی قیادت میں انہوں نے کرکٹ کی دنیا میں شاندار کارکردگی دکھائی۔

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ وہ کرکٹ میں جو کچھ بھی حاصل کر سکے، اس کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے، کیونکہ وہ ہمیشہ ٹیم کو اعتماد دیتے، فرنٹ سے قیادت کرتے اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر یقین رکھتے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ لوگ انہیں قدرتی ٹیلنٹڈ بولر کہتے تھے، لیکن عمران خان نے اپنی محنت اور عزم کی بدولت سب کچھ حاصل کیا۔ 1976 میں انہوں نے اپنی بولنگ ایکشن تبدیل کر کے مشکل ترین کام کر دکھایا۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ عمران خان ٹیم سے 100 فیصد کارکردگی چاہتے تھے اور سست روی برداشت نہیں کرتے تھے۔ اگر کھلاڑی پوری محنت کرتے لیکن نتیجہ اچھا نہ نکلے، تو وہ کوشش کو تسلیم کرتے تھے۔ یاد رہے کہ وسیم اکرم نے 1984 میں ڈیبیو کیا، اور عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے پہلا اور واحد ورلڈ کپ جیتا، جس کے فائنل میں وسیم اکرم مین آف دی میچ قرار پائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا