وزیر تجارت کی بنگلہ دیش کے مشیر سے ملاقات، دو طرفہ تجارت بڑھانے پر تبادلہ خیال

0
119
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے بنگلہ دیش کے مشیر برائے کامرس ایس کے نے ملاقات کی۔

ڈھاکہ: پاکستان کے وزیر تجارت جام کمال خان اور بنگلہ دیشی حکومت کے مشیر برائے تجارت شیخ بشیر الدین نے جمعے کو ڈھاکہ میں ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے اور تجارت کو بڑھانے کے طریقوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے مشترکہ اقتصادی کمیشن (JEC) کو دوبارہ فعال کرنے اور ایک مشترکہ تجارتی کمیشن قائم کرنے پر اتفاق کیا، جو دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے روڈ میپ تیار کرے گا۔ ملاقات میں ہائی کمشنر پاکستان عمران حیدر بھی موجود تھے۔

دونوں ممالک نے زرعی جدید کاری، قابل تجدید توانائی، سٹیل کی صنعت، جہاز سازی، ہلکی صنعتوں، کھجور، معدنیات اور حلال مصنوعات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے لاجسٹکس اور کنیکٹوٹی کو بہتر بنانے، ٹیرف اور ڈیوٹی میں کمی، اور ترجیحی رسائی جیسے اقدامات پر بھی زور دیا تاکہ دوطرفہ تجارت کی وسیع صلاحیت سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا