امریکا پاکستان میں آزادی اظہارِ رائے کی حمایت کرتا ہے،قونصل جنرل

0
164

کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربام نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں اظہارِ رائے کی آزادی کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بات آئی بی اے کراچی میں سینٹرل فار ایکسیلینس اِن جرنلزم (CEJ) کے قیام کے 10 سال مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب میں کہی۔ قونصل جنرل نے بتایا کہ CEJ مستقبل کے صحافیوں کو تربیت فراہم کر رہی ہے اور گزشتہ برس پاکستان سے 200 افراد کو ایکسچینج پروگرام کے تحت امریکا بھیجا گیا۔

تقریب کے پہلے سیشن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور پاکستانی نیوز روم پر گفتگو ہوئی جبکہ دوسرے سیشن میں سینسرشپ اور صحافیوں کو لاحق خطرات پر بات کی گئی۔ ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے صدر اظہر عباس، سینئر صحافی حامد میر، فرحان ملک، سید علی شاہ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر آئی بی اے اکبر زیدی اور ڈائریکٹر CEJ شاہزیب جیلانی نے بھی خطاب کیا، جبکہ سابق گورنر اسٹیٹ بینک اور سابق ڈائریکٹر آئی بی اے عشرت حسین ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شریک ہوئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا