کراچی،مون سون بارشوں سے سمندری آلودگی میں اضافہ

0
133

کراچی: مون سون بارشوں کے باعث سمندری آلودگی میں اضافہ ہو گیا ہے، جس پر وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے بندرگاہوں کی صفائی مہم کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف صفائی کافی نہیں، بلکہ آلودگی کی روک تھام بھی لازمی ہے، اور اسی مقصد کے لیے میرین پولیوشن کنٹرول بورڈ فعال کر دیا گیا ہے۔

وزیر نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی وجہ سے مون سون بارشیں غیر یقینی ہو گئی ہیں اور بارش کا گندا پانی سمندر میں شامل ہو کر ماحول اور ماہی گیری پر اثر ڈال رہا ہے۔ انہوں نے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

جنید انوار چوہدری نے کہا کہ سمندری آلودگی شہریوں اور ماحولیاتی نظام کے لیے خطرہ ہے، پلاسٹک، تیل اور کیمیائی اجزاء سمندری غذا کو متاثر کر رہے ہیں جس سے ماہی گیر برادری کے روزگار کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔


ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا