گیس قیمتوں پر عمل نہ ہونے سےکسانوں پر7 ارب روپےکے اضافی بوجھ کا انکشاف

0
150

اسلام آباد: آڈٹ رپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ گیس قیمتوں پر عمل نہ ہونے کے باعث کسانوں پر 7 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق فرٹیلائزر پلانٹس کو مقامی گیس 1050 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو پر فراہم کی گئی، حالانکہ یہ نرخ نہ تو ای سی سی اور نہ ہی اوگرا سے منظور شدہ تھے۔

ڈی جی گیس نے اوگرا کے مقرر کردہ نرخوں کے بجائے کئی گنا زیادہ ریٹ مقرر کیا، جس سے یوریا کھاد کی فی بوری قیمت میں 837 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اس اضافے کے بعد کھاد کی بوری 2440 روپے سے بڑھ کر 3277 روپے تک جا پہنچی۔

کھاد پلانٹس نے امونیا اور یوریا کی پیداوار پر 7 ارب 88 کروڑ روپے کی اضافی لاگت برداشت کی، جس کا ملبہ براہِ راست کسانوں پر ڈالا گیا۔ کسانوں کو 98 لاکھ 30 ہزار تھیلوں پر 7 ارب 21 کروڑ روپے زیادہ ادا کرنا پڑے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اوگرا کے نرخوں پر عمل نہ کرنے کے باعث ملک میں کھاد کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔ حالانکہ ای سی سی نے 15 مارچ 2023 کو کھاد کارخانوں کو گیس کی فراہمی کی ہدایات دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ سبسڈی نہیں دی جائے گی، لیکن اس کے باوجود ڈی جی گیس نے یکطرفہ طور پر دو کارخانوں کے لیے 1050 روپے کا ریٹ مقرر کردیا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق ای سی سی کو اندھیرے میں رکھا گیا اور 11 ماہ بعد ان نرخوں کی منظوری لی گئی، لیکن اس وقت بھی اوگرا کے اصل نرخوں کی موجودگی کا ذکر نہیں کیا گیا۔

آڈٹ حکام نے اس معاملے کی تحقیقات کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا