نومئی،علیمہ خان کا بیٹا حسان نیازی کے ساتھ تھا، طلال چوہدری

0
302

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں علیمہ خان کا بیٹا بھی حسان نیازی کے ساتھ موجود تھا، جس بنا پر پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے اس کی گرفتاری عمل میں لائی۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ٹارگٹ نہیں بنایا جا رہا بلکہ نشانہ صرف وہ لوگ ہیں جنہوں نے قانون توڑا ہے۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایسے عناصر سے لاتعلقی اختیار کرے۔

وزیر مملکت داخلہ نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی واضح کر چکے ہیں کہ گرینڈ ڈائیلاگ کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ فورم موجود ہیں اور ان کا دفتر بھی بات چیت کے لیے کھلا ہے، لہٰذا اگر پی ٹی آئی مکالمہ چاہتی ہے تو اسپیکر کی پیشکش قبول کرے۔

ضمنی انتخابات سے متعلق سوال پر طلال چوہدری نے کہا کہ نااہل ارکان کی خالی نشستوں پر عوام جو بھی فیصلہ کریں گے، حکومت اسے تسلیم کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا