حکام کے مطابق مرزا کو ان کی جہلم اکیڈمی سے حراست میں لیا گیا اور بعد میں جیل منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری مذہبی جماعتوں کی جانب سے دائر درخواست کے بعد کی گئی ہے۔مختلف علماء کے وفود نے پیر کے روز ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کی تھی اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ جس کے بعد انتظامیہ نے نقص امن کے خطرہ کے پیش نظر ایم پی او کی دفعہ 3 کے تحت حراست میں لے کر جیل منتقل کردیا ہے






