عمران خان کے لیے کتابیں اڈیالہ جیل پہنچا دی گئیں

0
105

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مطالعے کے لیے کتابیں اڈیالہ جیل پہنچا دی گئی ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق یہ کتابیں ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے جیل انتظامیہ کو موصول ہوئیں۔

دوسری جانب عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے حکم دیا ہے کہ وکالت نامہ جمع کروانے والے وکلا کو جیل میں داخلے کی اجازت دی جائے، جب کہ جیل کے باہر موجود فیملی ممبران کو بھی سماعت میں شریک ہونے کی اجازت دی جائے۔

یاد رہے کہ بیرسٹر سلمان صفدر نے وکلا اور فیملی کو جیل سماعت سے روکنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی، جسے عدالت نے نمٹا دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا