ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور روسی صدر پیوٹن کا ٹیلیفونک رابطہ،توانائی پروگرام پر بات چیت

0
221

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران کے جوہری توانائی پروگرام پر تفصیلی بات چیت کی۔

اس موقع پر ایرانی صدر نے واضح کیا کہ تہران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کرے گا، جبکہ صدر پیوٹن نے کہا کہ ایران کو یورینیم افزودگی کا بنیادی حق حاصل ہے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں صدور نے آئندہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران ملاقات پر بھی اتفاق کیا اور ساتھ ہی الاسکا میں روس۔امریکا سربراہی اجلاس کے نکات پر تبادلہ خیال کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا