لاہور اسلام آباد موٹر وے پر سفر کرنیوالوں کیلئے بری خبر، ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

0
359

اسلام آباد: نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے لاہور-اسلام آباد موٹروے کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا ہے۔ نئے نرخ آج 26 اگست 2025 سے نافذ ہوں گے اور 25 اگست 2026 تک لاگو رہیں گے۔ یہ اضافہ ہر سال ہونے والے 10 فیصد اضافے کا حصہ ہے، جو 2014 میں FWO کی ذیلی کمپنی موٹروے آپریشنز اینڈ ری ہیبیلیٹیشن انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت کیا جاتا ہے۔

نئے ٹول ٹیکس کے مطابق کلاس 1 گاڑیوں (کار، جیپ، ٹیکسی) کے لیے 1330 روپے، کلاس 2 (ویگن) کے لیے 2240 روپے اور بسوں کے لیے 3130 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔ فی کلومیٹر کی بنیاد پر کلاس 1 گاڑیوں کے لیے 3.72 روپے، ویگن کے لیے 6.24 روپے اور بسوں کے لیے 8.73 روپے وصول کیے جائیں گے۔

ماہرین کے مطابق کلاس 1 گاڑیوں کے کرایوں میں معمولی فرق آئے گا، تاہم بسوں اور فریٹ وہیکلز کے بڑھتے ہوئے اخراجات سفر اور مال برداری کی لاگت پر نمایاں اثر ڈال سکتے ہیں، جس کا اثر عام مسافروں اور ٹرانسپورٹ کے کاروبار پر براہ راست پڑے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا