ایران: ایرانی پاسداران انقلاب کی سکیورٹی فورسز نے سیستان بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے 13 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔
پاسداران انقلاب گارڈز نے تصدیق کی کہ ہلاک شدہ دہشت گرد پولیس پر حملوں میں ملوث تھے اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی ایرانی سکیورٹی فورسز نے جنوب مغربی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 6 عسکریت پسند ہلاک اور 2 کو گرفتار کیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہلاک عسکریت پسندوں کا تعلق اسرائیل سے تھا اور انہیں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی جانب سے تربیت دی گئی تھی۔






