پاکستان نے اسرائیل کے غزہ اور شام پر فضائی حملوں کی شدید مذمت کی

0
240

اسلام آباد: پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ اور شام پر فضائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیل نے خان یونس میں ناصر ہسپتال اور شام پر فضائی حملے کیے ہیں، جن میں خان یونس کے ہسپتال پر حملے میں کم از کم 21 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں چار صحافی اور ایک امدادی کارکن شامل ہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ ہسپتال پر حملہ اور صحافیوں کو مسلسل نشانہ بنانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان شام پر اسرائیلی دراندازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور شام کی خود مختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ اسرائیل کو پورے خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے سے روکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا