پاک پتن میں ہزاروں ایکڑ فصلیں زیر آب

0
186

ضلع پاکپتن میں سیلاب کے باعث 80 کلومیٹر طویل پٹی میں ہزاروں ایکڑ پر فصلیں ڈوب گئی ہیں۔

ذرائع آبپاشی کے مطابق دریائے ستلج میں زمینی کٹاؤ کے باعث دیہات اور بستیوں میں تباہ کاری کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج کے ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، پاکپتن ہیڈ سلیمانکی سے ایک لاکھ کیوسک پانی زیریں علاقوں میں بہہ رہا ہے، جبکہ ہیڈ گنڈا سنگھ والا سے ڈھائی لاکھ کیوسک کا ریلا نشیبی علاقوں کی طرف بڑھے گا۔

ڈی پی او پاکپتن کے مطابق لوگوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، دریا کنارے آباد بستیوں کے مکین محفوظ مقامات پر منتقل کیے جا رہے ہیں اور آئندہ دو روز میں پاکپتن کی دریائی پٹی پر سیلاب کی صورتحال سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا