دو کاؤنٹیز نے کرکٹر بابر اعظم سے کاؤنٹی چیمپئن شپ کھیلنے کے لیے رابطہ کیا، تاہم بابر اعظم نے چند وجوہات کی بنا پر پیشکش قبول نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق انہیں کاؤنٹی چیمپئن شپ کے باقی میچز کھیلنے کی پیشکش کی گئی تھی، لیکن کرکٹر نے ان وجوہات کی بنا پر حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ چند میچز کھیلنے کے بدلے بابر اعظم کا سالانہ دو لیگز کے لیے این او سی کوٹہ مکمل ہو جائے گا۔ بابر اعظم بِگ بیش کے ساتھ دیگر لیگز کے مکمل میچز کھیلنے کے خواہشمند ہیں اور اس حوالے سے ان کا دیگر لیگز سے بھی رابطہ جاری ہے۔





