اقوام متحدہ نے پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 6 لاکھ امریکی ڈالر کی ہنگامی امداد جاری کی ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ 10 روز میں 400 افراد جاں بحق اور 190 سے زائد زخمی ہوئے، جبکہ 20 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
سیلاب متاثرین کو پناہ گاہ، طبی امداد، صاف پانی اور حفظان صحت کے سامان کی فوری ضرورت ہے، خاص طور پر خواتین اور بچیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق 26 جون سے جاری مون سون میں مجموعی طور پر 798 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔





