ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نئے ڈیمز ضروری ہیں،شہباز شریف

0
220

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئندہ آنے والے سالوں میں ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنا ہوگا اور پانی کے نئے ذخائر کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے۔

نارووال میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی و صوبائی وزراء اور این ڈی ایم اے حکام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا میں جانی و مالی نقصان ہوا جبکہ پنجاب کے میدانوں میں شدید طغیانی دیکھنے میں آئی ہے۔ سیلاب سے انسانی جانوں کے ضیاع پر انہیں افسوس ہے۔

وزیراعظم نے ریسکیو، پولیس اور محکمہ ایری گیشن کی ٹیموں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور کہا کہ ٹیم ورک کی بدولت نقصان کو کم سے کم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ 2022 کی آفت میں سندھ اور بلوچستان میں لاکھوں ایکڑ تیار فصلیں تباہ ہو گئی تھیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان وہ ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، اس لیے پانی کے ذخائر بڑھانے اور نئے چھوٹے ڈیمز تعمیر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں اضافہ کیا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا