خیبرپختونخوا حکومت نے سیلاب متاثرین کے معاوضے دگنے کر دیے، نقصانات کا سو فیصد ازالہ کریں گے: علی امین گنڈاپور

0
229

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے معاوضے دگنے کر دیے گئے ہیں اور نقصانات کا سو فیصد ازالہ کیا جائے گا۔ 15 اگست سے شروع ہونے والی شدید بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں 406 افراد جاں بحق، 245 زخمی اور 664 گھروں کو مکمل جبکہ 2431 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ 511 سڑکیں، 77 پل اور 2123 دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ریسکیو اور ریلیف کارروائیوں میں 5566 افراد کو بچایا گیا اور 2061 اہلکار مختلف اضلاع میں متحرک ہیں۔ اموات اور زخمیوں کے معاوضے میں نمایاں اضافہ کیا گیا، جبکہ مکمل اور جزوی تباہ شدہ گھروں، دکانوں، فصلوں، باغات اور مویشیوں کے نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔ صوبائی حکومت نے شفاف ادائیگی کے لیے ڈیجیٹل سسٹم متعارف کروا دیا ہے اور بحالی کے کاموں کی نگرانی سینئر افسران کریں گے۔ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا کہ کابینہ، اراکین اسمبلی اور سرکاری ملازمین اپنی تنخواہیں سیلاب زدگان کے لیے عطیہ کریں گے اور مکمل ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا