ذرائع کے مطابق نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی ہے اور ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی ایک روپے 69 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔
قیمتوں میں کمی کے اطلاق سے ستمبر کے بلوں میں صارفین کو تقریباً 23 ارب روپے تک ریلیف ملے گا۔ فیصلہ نیپرا اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد نوٹیفکیشن کی صورت میں جاری کرے گا، جس کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت پورے ملک میں ہوگا۔






