اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے صاحبزادہ حسن رضا کو سنی اتحاد کونسل کا قائم مقام چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ یہ تقرری سابق چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی نااہلی کے بعد عمل میں آئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق آئین کے تحت انٹرا پارٹی ضمنی الیکشن تک حسن رضا جماعت کے قائم مقام چیئرمین کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ یاد رہے کہ صاحبزادہ حامد رضا کو 9 مئی کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد کی جانب سے سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد ان کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔






