چارلس گُڈمَن نے امریکی قونصل جنرل کراچی کا عہدہ سنبھال لیا

0
215

امریکی قونصل خانے کے ترجمان کے مطابق سینئر کیریئر ڈپلومیٹ چارلس گُڈمَن نے کراچی میں امریکی قونصل جنرل کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ چارلس گُڈمَن اس سے قبل نیوزی لینڈ میں امریکی مشن کے انتظامی مشیر کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے، جبکہ وہ کوسوو کے دارالحکومت پریسٹینا میں بھی انتظامی مشیر اور قائم مقام ڈپٹی چیف آف مشن رہ چکے ہیں۔

چارلس گُڈمَن کو ہسپانوی زبان پر مکمل عبور حاصل ہے۔ انہوں نے ڈیوک یونیورسٹی سے ایم بی اے اور انفارمیشن سسٹمز میں بی ایس کی ڈگری حاصل کی، جبکہ انہیں لتھویائی اور فرانسیسی زبانوں میں بھی مہارت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا