دبئی: سہ ملکی کرکٹ سیریز کا آغاز کل سے امارات میں ہوگا، افتتاحی میچ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔
قومی اسکواڈ نے سیریز سے قبل دبئی میں بھرپور پریکٹس سیشنز کیے اور اپنی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کی۔
ایونٹ کی ٹرافی رونمائی تقریب بھی ہوئی جس میں تینوں ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی اور مشترکہ فوٹو سیشن کرایا۔
سیریز کا فائنل سات ستمبر کو کھیلا جائے گا، جو نو ستمبر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ 2025 سے قبل تینوں ٹیموں کے لیے اہم تیاری کا موقع ثابت ہوگا۔
ادھر، قومی کھلاڑیوں کا فوٹو شوٹ بھی ہوا جس میں سب نے پرجوش انداز اپنایا، وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث اپنے اسٹائلش گلاسز کے باعث سب کی توجہ کا مرکز بنے۔






