شاہدرہ کے مقام پر پانی کا دباؤ برقرار،عرفان کاٹھیا

0
94

لاہور: ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ شاہدرہ کے مقام پر پانی کا دباؤ برقرار ہے اور توقع ہے کہ اگلے 4 سے 6 گھنٹے پانی کا دباؤ قائم رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ سوسائٹیز میں پانی داخل ہوا ہے، لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ضلعی انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے۔

عرفان کاٹھیا نے مزید کہا کہ 26 اگست پنجاب کے لیے مشکل ترین دن تھا، دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ تیز ہے اور چنیوٹ بریج سے ساڑھے 5 لاکھ کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پانی کی گزرگاہوں پر تمام راستوں کو خالی کرایا جائے، اور کلائمٹ چینج کی حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتر انتظامات کیے جائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا