راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے امریکا سے آنے والی ڈاکٹر سندس علی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ وہ جب بھی امریکا سے آتی ہیں، بانی کے لیے کتابیں لاتی ہیں تاکہ قید تنہائی میں رہنے والے عمران خان مطالعہ کر سکیں۔
ڈاکٹر سندس علی نے کہا کہ منگل کو جو کتابیں عمران خان کو دی گئیں، وہ بھی امریکا سے لائی گئی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں جمہوریت موجود ہے اور بہت سے لوگ شاید ٹرمپ کو پسند نہ کریں، لیکن وہ اقتدار میں ہیں۔






