جھنگ میں ریواز برج کے قریب دھماکا کر کے شگاف لگادیا گیا

0
178

جھنگ: جھنگ میں ریواز برج کے قریب دھماکے کے ذریعے شگاف لگا دیا گیا، جس سے پانی قریبی دیہات اور جھنگ چنیوٹ روڈ پر پھیل گیا اور سڑک ڈوب گئی۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق شگاف سے تریموں ہیڈ ورکس پر دباؤ کم ہو سکے گا۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ ننکانہ، شیخوپورہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دریائی بیلٹ کے علاقوں کو فوری خالی کرانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ اب تک سیلاب سے 20 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آبی گزر گاہوں کو خالی کرنا لازمی ہے، ورنہ نقصان جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کو مدنظر رکھے بغیر ترقیاتی کام کرنے سے نقصان اٹھانا پڑے گا اور فلڈ پلین ایکٹ پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا