بھارت کو آبی جارحیت کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، بیرسٹر سیف

0
254

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بھارت کو آبی جارحیت کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جنگ میں بدترین شکست کے بعد بھارت آبی جارحیت پر اتر آیا ہے، مودی سرکار کی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی پرانی عادت ہے، مگر بھارت کو آبی جارحیت کے بھی وہی انجام بھگتنا پڑیں گے جو جنگ میں شکست کے بعد اس نے دیکھے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں خیبر پختونخوا حکومت پنجاب کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا بھی سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔

بیرسٹر سیف کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں شاندار ریسکیو آپریشن کیا گیا جس کے دوران تقریباً 6 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب ریلیف و بحالی کا عمل جاری ہے جس کی نگرانی وزیراعلیٰ خود کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کو معاوضوں کی ادائیگی کا عمل تیزی سے جاری ہے، شہدا کے لواحقین کو 65 کروڑ روپے سے زائد کے چیک جبکہ زخمیوں کو 20 کروڑ روپے کے چیک فراہم کیے جا چکے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا