دریائے سندھ میں بھی شدید سیلابی صورتحال کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے الرٹ جاری کر دیا

0
86

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ دریائے سندھ اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 3 سے 4 ستمبر کے دوران پنجند ہیڈ ورکس سے 9 سے ساڑھے 9 لاکھ کیوسک تک کے ریلے گزرنے کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ بند توڑ کے بہاؤ کا رخ بدلنے کی صورت میں گڈو بیراج اور سکھر بیراج پر بھی 8 لاکھ سے 11 لاکھ کیوسک تک کا بہاؤ متوقع ہے، جبکہ کوٹری بیراج میں 8 سے 10 لاکھ کیوسک پانی کا بہاؤ آنے کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے نشیبی اور دریائی علاقوں کے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ شدید بہاؤ کی وجہ سے اوور فلو، بند ٹوٹنے اور زیر آب آنے کا خطرہ ہے، جس سے زرعی اراضیاں، قریبی آبادیاں اور دیہات متاثر ہو سکتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا